مذاکرات ناکام ، فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کا آج ناصر باغ لاہور سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان

March 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیف آرگنائزرفرید بنگش نے کہاہے کہ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے پیف سکولز داخلہ پالیسی پر مذاکرات ناکام ہوگئے اس سلسلہ میں پنجاب بھر سے قافلوں کو ناصر باغ لاہور پہنچنے کی ہدایت ہے وہ آج ناصر باغ سے احتجاجی ریلی نکالیں گے جو سول سیکر ٹریٹ پر دھرنا میں تبدیل ہو جائیگی۔