ایف ڈی اے پراجیکٹس کی تحقیقات کرائی جائیں‘ عاصم اورکزئی

March 19, 2019

پشاور (وقائع نگار) ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی او ر قبائلی اضلاع میں جاری ایف ڈی اے ترقیاتی پراجیکٹس میں بدعنوانی کے خلاف نیب کے ذریعے تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، شمالی وزیرستان کے تحصیل شوال کے تحصیلدار کو بنوں یا میران شاہ شفٹ کیاجائے اور شوال کو حلقہ بند یوں میں شامل کیا جا ئے ۔پشاور پریس کلب میں سوسائٹی کے صدر عاصم اورکزئی ،جنرل سیکرٹری خان بہادر وزیر،نائب صدر محب اللہ باجوڑی ،پریس سیکرٹری حنیف وزیر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام سے قبل قبائلیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے صرف فائلوں تک محدود ہیں ،قبائلی عوام اپنے مسائل حل کرانے کے لئے فاٹا سیکٹریٹ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں کیونکہ انضمام کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ سمیت دیگر محکمے بھی صوبے میں ضم ہوئے ہیںاب عوامی مسائل حل کرانے کے لئے کوئی ادارہ موجود نہیں ۔انہوں نے کہا فاٹا میں تعلیمی حالات اس طرح ہے جو انضمام سے قبل تھے جبکہ صحت اور دیگر تمام محکمے صرف سیلفیوں تک محدود ہیں۔