امریکا: پاکستانی سفیر کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات

March 19, 2019

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی ہے۔

سفیر پاکستان اسد مجید خان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی۔

سفیر پاکستان اسد مجید نے زلمے خلیل زاد کو افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔