جے آئی ٹی نوازشریف کابیان ریکارڈ کریگی

March 20, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان آج ریکارڈ کریگی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دیدی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جے آئی ٹی نےاس حوالے سے 22 سوال تیار کیے ہیں جو نواز شریف سے پوچھے جائینگے۔