مفتی تقی عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

March 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی میں نیپا چورنگی پر معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں مفتی تقی عثمانی کی کار پر دہشتگرد فائرنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ کرنے والے 6 دہشتگرد 3 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

گاڑی پل سے نیچے اتری تو دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی، حملے میں مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔