ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ

March 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کےدوسرے ہفتےمیں کیا جائے گا۔جبکہ پاکستانی ٹیم23اپریل کوانگلینڈ روانہ ہوگی۔قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ سے پہلے دواپریل سے شروع ہونےو الے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔