بل گیٹس کا پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا مطالبہ

March 26, 2019

مائیکروسافٹ کے بانی اوربل اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کے سرپرست بل گیٹس نے پاکستان اور افغانستان پر پولیو کے مکمل خاتمے پر زوردیا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ عالمی پروگرام کے تحت پاکستان میں بہتری آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنہوں نے پولیو کے خلاف جنگ کو ترجیح دی ہے۔

انہوںنے کہا کہ صرف افغانستان میں ہی مسائل ہیں جہاں تنازعات اور اقتدار کی لڑائی میں طالبان کی کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیا میں صرف تین ملکوں پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا میں پولیو وائرس موجود ہے۔