گرمیوں میں بھی مالٹے کا جوس فائدہ مند ہے؟

March 27, 2019

کینو یا مالٹا موسم سرما کا ایک بے حد پسندیدہ پھل ہے جو ہمارے ہاں بکثرت پایا جاتا ہے اور اسی تناسب سے استعمال بھی ہوتا ہے۔ یہ صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مالٹایا جسے کینو بھی کہا جاتا ہے اسے ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں شوق سے کھاتے ہیں اور یہ تمام لوگوں کے لیے یکساں مفید بھی ہے۔

شدید گرمی میں مالٹے کے جوس کے فوائد:

ماہرین غذائیت کے مطابق مالٹے کا جوس ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ یہ دل و دماغ کو فرحت بخشتا ہے، معدے کو قوت دیتا ہے اور جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مالٹےکی خصوصیات میں طبیعت میںچستی اور فرحت پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

شدت گرمی میں اس کے استعمال کا مشورہ اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ گرمی سے تسکین دیتا ہے اور موسمی شدتوں سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حدت اور گرمی کم کرنے کے لیےیہ قدرتی ٹانک ہے۔

مالٹے کاجوس بیماریوں سےبچائے:

ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ مالٹے میں مٹھاس کم ہوتی ہے اسی لیے وہ ذیابیطس (شوگر ) کے مریضوں کو مالٹے کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ مالٹے کا جوس موٹاپے سے نجات پانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس مالٹے کا جوس پینے والوں میں25فیصد تک فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

مالٹےکے جوس پرہونے والی حالیہ تحقیق

گزشتہ دنوں ہالینڈ میں ’نیدر لینڈ نیشنل انسٹیٹوٹ فار پبلک ہیلتھ اینڈ اینوارمینٹ ‘ کے تحت ایک سروے کیا گیا تھا جس میں 35ہزار افراد کے پچھلے 15سالوں کا ریکارڈ لیا گیا اور 20سے 70 سال تک کے35ہزار کے قریب مردوں اور خواتین کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج طبی جریدے میںشائع ہوئے جس میں محققین کا کہنا تھا کہ خالص مالٹے کا جوس پینا فالج سے تحفظ میںمددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر ہفتے میں8مرتبہ یعنی روزانہ مالٹے کا جوس پی لیا جائے تو فالج کا خطرہ 25فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ مالٹے کا جوس دل کے امراض کے خطرے کو بھی دور کرتا ہے۔ مالٹے کا جوس پینے کی عادت خون کے شریانوں کے امراض کا خطرہ بھی 12سے 13فیصد تک کم کردیتی ہے۔

طبی ٹیم نے مزید دریافت کیا کہ مالٹے کے جوس پینے کے ساتھ ساتھ اسے ثابت کھانا بھی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔