کیک سے چھپکلی برآمد ہونے پر بیکری سیل

March 30, 2019

حافظ آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیک سے چھپکلی برآمد ہونے پر بیکری کو سیل کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے جلالپور روڈ پر واقع بیکرز کی برانچ سے مقامی شہری نے کیک خریدا تھا،شہری کیک لے کرگھر گیا اور اسے کاٹا تو کیک سے مری ہوئی چھپکلی برآمد ہوئی۔

اس بات کی اطلاع شہری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دی۔

شہری کی شکایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ وہاں پہنچا اور بیکری کو سیل کردیا۔