واٹس ایپ کا انگوٹھا چھاپ فیچر

April 01, 2019

معروف میسیجنگ سروس واٹس نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر ’فنگر پرنٹ اسکینر‘ متعارف کروا دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ کے ذریعے اینڈ رائیڈ موبائل سیکورٹی کا فیچراپنے اینڈرائیڈکے تازہ ترین ورژن 2.19.13 میںمتعارف کروایا ہے۔

اس فیچر کے استعمال سے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے فنگر پرنٹ اسکینر سے کوئی بھی شخص کسی دوسرے شخص کی واٹس ایپلی کیشن نہ کھول سکے گا اور نہ ہی واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکے گا۔

نئے فیچر کو سیٹنگز میں جا کر اکائونٹ پرائیوسی سے فعال کیا جاسکتا ہے، جس کے تحت صارف اپنی واٹس ایپ ایپلیکیشن اور اس میںموجود پیغامات کو مکمل طور پر دوسروں کے ہاتھوں میںجانے سے بچا سکتے ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کی مکمل ایپلی کیشن پر اپلائی ہوگا اور اس فیچر کےذریعے کسی ایک خاص چیٹ کو نہیںبلکہ پوری ایپلی کیشن کو ہی محفوظ بنا یا جا سکے گا۔

اس نئے فیچرکو setting>account > privacy > use finger print to unlock میںجا کر فعال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ سام سنگ ،ژیاؤمی ، ون پلس سمیت متعدد کمپنیاں اپنے نئے ہینڈ سیٹ میں فنگر پرنٹ آپشن متعارف کروا چکے ہیں جس سے صارفین استفادہ کر رہے ہیں جبکہ آئی فون صارفین کے پاس فنگر پرنٹ فیچر کے علاوہ فیس آئی ڈی ، ٹچ آئی ڈی کے فیچرز پہلے ہی موجود ہیں۔

میسیجنگ کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میںپیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے علاوہ وائس کال اور ویڈیو کال کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔