ہفتے کے پہلے روز مندی، 100انڈیکس میں 294 پوائنٹس کی کمی

April 02, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، بے یقینی اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویہ کی وجہ سے نئےکاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی مندی رہی اور 100انڈیکس میں 294 پوائنٹس کی کمی ،سرمایہ کاری مالیت 73ارب 65کروڑروپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 52.18فیصدکم اور 75.70 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 294.49پوائنٹس کمی سے 38354.85پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 73ارب 65کروڑ 77لاکھ 49ہزار 975روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77کھرب 94ارب 94کروڑ 75لاکھ 71ہزار 594روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر 6کروڑ 58لاکھ 57ہزار 10شیئرز کا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت 7کروڑ 18لاکھ 76ہزار 820 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 45.10روپے اضافے سے 947.60روپے اور موری بریوری کے حصص کی قیمت 15.00روپے اضافے سے 796.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 191.80روپے کمی سے 7000.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 144.99روپے کمی سے 6900.01روپے ہوگئی۔پیرکو 30انڈیکس 126.96پوائنٹس کمی سے 18132.51پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 603.72 پوائنٹس کمی سے 62710.27 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس 264.17پوائنٹس کمی سے 28015.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔