انٹربینک،ڈالر کی قیمت خرید میں 7پیسے کا اضافہ،خریدمیں 3پیسے کی کمی

April 02, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 7پیسے کا اضافہ لیکن قیمت خریدمیں 3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،دوسری جانب پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں 7پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں 3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 140.80روپے سے بڑھ کر 140.87روپے اور قیمت فروخت 141.00روپے سے گھٹ کر 141.97روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 142.00روپے اورقیمت فروخت 142.50روپے سے بڑھ کر 142.70روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت میں 30پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قیمت میں 1.30روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 158.50روپے سے بڑھ کر 158.80روپے اورقیمت فروخت 160.30روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 184.00روپے سے بڑھ کر 185.30روپے اورقیمت فروخت 185.80روپے سے بڑھ کر 187.10روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 37.80روپے سے گھٹ کر 37.70روپے اورقیمت فروخت 38.20روپے سے گھٹ کر 38.10 روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 38.80روپے سے گھٹ کر 38.60روپے اورقیمت فروخت 39.10روپے سے گھٹ کر 39.00روپے ہوگئی۔