جے ایس بینک نے ایس ایم ایزکے بہترین بینک کا ایوارڈ جیت لیا

April 02, 2019

کراچی (پ ر )جے ایس بینک نے پاکستان کے لئے ایشیا بیسٹ بینکس ایوارڈز 2019 میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے بہترین بینک کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ایس ایم ایز قرضوں پر جے ایس بینک کی توجہ 2014-2015 میں مبذول ہوئی اور چار سال سےبھی کم عرصے میں بینک کو تقریبا 348 ملین ڈالر کے پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان کے تیسرے بڑے ایس ایم ای بینک کا درجہ مل گیا۔ گزشتہ سال 155فیصد کی ترقی کی شرح کے ساتھ، بینک نے کامیابی کے ساتھ یو ایس ایڈ، ڈی ایف آئی ڈی کے فنڈڈ کارانداز، کریم ، نیسلے پاکستان، اینگرو فوڈز لمیٹڈسمیت دیگر اہم اداروں کے ساتھ شراکت داری کی۔جےایس بینک کے سی ای او بصیر شمسی نےاس موقع پر کہا کہ یہ صرف جے ایس بینک کی نہیں بلکہ پوری پاکستانی مالیاتی صنعت کے لئے ایک اہم کامیابی ہے۔