فروری کے دوران ایل پی جی کی درآمد میں 22.93 فیصد کمی

April 02, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) ایل پی جی کی درآمد میں رواں سال فروری میں 22.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق رواں سال جنوری میں 5 ارب 30 کروڑ روپے کی ایل پی جی درآمد کی گئی تھی جبکہ فروری میں ایل پی جی کی درآمد کا حجم 4 ارب 10کروڑ روپے رہا،ایل پی جی کی درآمد میں ایک مہینے میں 22.93 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔