دادو، بجلی کی تاریں گرنے سے 3 افراد جھلس کر زخمی

April 07, 2019

دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں میں بجلی کی تاریں کچے گھروں پر گرگئیں، جس سے 10سے زائد گھروں میں آگ لگ گئی اور 3 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں عیسی خان تھیبو میں گھروں پر بجلی کی تاریں گرنے سے اچانک آگ لگ گئی۔

واقعے کے فوری بعد آگ میں جھلس جانے والے 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر جلد ہی قابو پالیا۔