ثانیہ مرزا کی ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی

April 09, 2019

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار پلیئر شیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس بعد ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ جہاں گیند کوسرو کرکے اور کھیل میں حصہ لیکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت اور اس سے قبل گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ ٹینس کورٹ سے باہر تھیں۔ مگر انھوں نے اب کورٹ میں واپس آنے کی تیار ی شروع کردی ہے۔