یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے وفد کی گورنرسے ملاقات

April 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 10 رکنی وفد نے چیمبر کے صدر امجد خان کی قیادت میں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں چیمبر کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر نے کہا کہ پی آئی اے اور چیمبر کے درمیان جلد یا دداشت پر دستخط کئے جائے گے جس کے تحت ہوائی جہاز اور آئی ٹی کے شعبے میں اشتراک ممکن ہوسکے گا۔ یو کے پی سی سی آئی کے ممبران سیاحت، ریل اسٹیٹ ، ٹیکسٹائل ، ایجوکیشن ، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں ملین پاؤنڈز کی پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کریں گے۔