جوڑیا بازار سمیت شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند رہے

April 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے معروف تجارتی مرکز جوڑیا بازار میں گزشتہ روز قتل ہونے والے تاجر محمد سلیم کے سو گ میں بدھ میں شہر کے بیشتر تجارتی مراکز بند رہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو جوڑیا بازار میں تاجر محمد سلیم کو قتل کردیا گیا تھا۔افسوسناک واقعہ کے خلاف تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے جوڑیا بازار ،صرافہ مارکیٹ ،جامع کلاتھ مارکیٹ سمیت شہر اہم مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رکھیں ۔