امریکا: الابامامیں بے قابو ٹرک، ڈے کیئر سینٹر میں جا گھسا

April 11, 2019

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک ڈے کیئر سینٹر میں جا گھسا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوتا سڑک کی کئی لین سے گزرتا اور دو کاروں کو گھسیٹتا راستے میں آنے والے ڈے کیئر سینٹر میں گھس گیا ۔

جبکہ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے اور ڈے کئیر میں موجود بچے اور تمام اسٹاف بالکل محفوظ رہے۔