ڈاکٹر جبرائیل فلی پیلی کل سیمینار سے خطاب کرینگے

April 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امریکہ کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر جبرائیل فلی پیلی منگل 16 اپریل کو امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز اور انٹریونیورسٹی کنسوریشم کے تعاون سے پاکستان میں ہوا کے معیار اور اس کو بہتر بنانے کے طریقوں پر سیمینار اور ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ یہ پرگرام دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں جس میں طلبا و طالبات و دیگر افراد کو ہوا میں آلودگی اور اس کے معیار کو جانچنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں حکومت سندھ کے تعاو ن سے ہوا کے معیار کو پرکھنے والی موبائل لیبارٹری سندھ انوائر مینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے مہیا کی ہے۔ صوبہ سندھ کی ممتاز تعلیمی شخصیات شام کو جیم خانہ کلب میں عشائیے پر ڈاکٹر فلی پیلی کیساتھ ایک غیر رسمی ملاقات کریں گی ۔اس تعلیمی سرگرمیوں کا منعقد کرانے میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ڈائریکٹر دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ اور مرتضی نور کو آرڈینٹر انٹر یونیورسٹی کنسوریشم نے اہم کردار اداکیا ہے۔دیگر مہمان گرامی میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر ندیم اکبر اور ایڈوائزر شہزاد اقبال خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔