کوئٹہ، ہزارہ برادری کا 4 روزسےجاری دھرنا ختم

April 16, 2019

کوئٹہ میں خودکش حملے کے بعد مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا 4 روزسےجاری دھرنا ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اوروزیرمملکت شہریارآفریدی سےمذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنے کے شرکاءگھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

اس موقع پر شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ وہ یہ احساس دلانےآئےتھےکہ لواحقین تنہا نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست ہرممکن اقدامات کرے گی۔