افغان فورسز کا قندوز میں طالبان ٹھکانوں پرحملوں میں 6طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

April 17, 2019

کابل/شِنہوا(آئی این پی)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں افغان فوجی کمانڈوز نے طالبان ٹھکانوں پر حملہ کرکے 6 طالبان کی ہلاکت اور 9کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیاگیا ہے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فوج نے قندوزکے علاقے کاکر میں خصوصی آپریشن شروع کیا جس کے جواب میں طالبان ٹھکانوں سے زبردست فائرنگ کی گئی سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔