’پاکستان سیاحت کے لحاظ سے خوبصورت ملک ہے‘

April 17, 2019

برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برانڈن لیوس کا کہنا ہے کہ سیاحت کے لحاظ سے پاکستان خوبصورت ملک ہے۔ بریگزٹ کےبعد برطانیہ پاکستان سے تعلقات کو وسعت دے گا۔

چیئرمین کنزرویٹو پارٹی برطانیہ برینڈن لیوس نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان برٹش ایئر ویز کی براہ راست پروازیں جون سے شروع ہو ں گی جو خوش آئند ہے۔ انہوںنے اُمید ظاہر کی ہے کہ خطے کی بہتر ہوتی صورتحال سے برطانوی سرمایہ کار فائدہ اُٹھائیں گے۔

دورئہ پاکستان کے دوران برانڈن لیوس نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں شکر پڑیاں ،مونومنٹ اور فیصل مسجد کی سیر بھی کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر برینڈن لیوس کی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پربات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے برینڈن لیوس کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سےبھی آگاہ کیا۔