اسٹاک مارکیٹ،مندی کی بڑی لہر،100انڈیکس میں 629پوائنٹس کی کمی

April 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کے موخر کرنے اور سیاسی کشیدگی بڑھنے کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر فروخت کا دبائو ۔ بدھ کو مندی کی بڑی لہر،100 انڈیکس میں 629پوائنٹس کی کمی،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب43ارب97کروڑروپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت23.49 فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے خریداری کے باوجود ایمنسٹی اسکیم کے موخر ہونے اور سیاسی کشیدگی بڑھنے کی خبروں کی وجہ سے فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کاروں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی اور مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس629.28پوائنٹس کمی سے36752.57 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،274کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب43ارب 97کروڑ 42لاکھ66ہزار 7129 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74کھرب84 ارب47 کروڑ90لاکھ 94ہزار 302روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر17کروڑ 28لاکھ62 ہزار800 شیئرز کا کاروبار ہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ28 لاکھ85 ہزار660 شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے اوسا کا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 4.86روپے اضافے سے146.98روپے اور کلیورپاکستان کے حصص کی قیمت4.28روپے اضافے سے1440.66روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے کمی سے6500.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت296.50روپے کمی سے7602.50روپے ہوگئی ۔بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 5کروڑ 14لاکھ 81ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت 1.01روپے کمی سے 12.54روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں 2کروڑ 33لاکھ 48ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت55پیسے کمی سے 0.95روپے ہوگئی ۔بدھ کو 30انڈیکس287.12 پوائنٹس کمی سے17407.64پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس752.61پوائنٹس کمی سے60283.67 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس509.96پوائنٹس کمی سے26877.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔