احتجاج کی کوشش کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری

April 18, 2019

لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کے لیے احتجاج کی کوشش کرنے والے طلبہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں طلبہ سے تین دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔