چین: 70سالہ شخص 10میٹر گہرے کنویں میں جا گرا

April 18, 2019

کھلے مین ہول اورکنویں اکثر اوقات مشکلات کا سبب بن جاتے ہیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین کے صوبے ہنان کے قصبے میں بھی بغیر ڈھکنے کے ایسے ہی کنویں میں ایک70سالہ شخص جا گرا جس کی آوازیں سن کرراہگیر کنویں کے پاس چلے آئے اور فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے کافی دیر کی جدوجہد کے بعد رسیوں کی مدد سے اس شخص کو 10میٹر گہرے کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا اور طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔