’’اسد عمر کی ناکامیاں نظرآرہی تھیں‘‘

April 19, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے، اسد عمر کی ناکامیاں نظر آ رہی تھیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزارت خزانہ سے اسد عمر کے استعفے اور وفاقی کابینہ میں ہونے والے ردو بدل پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی ہونا تھی، پہلے ہی کہا تھا کہ معاشی حالات خراب ہیں، مل کر حل کرنا ہو گا، ایسے معاملات پر اپوزیشن سیاست نہیں کرے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی بالادستی تسلیم کریں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔