جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر بنگلادیش میں لڑکی قتل

April 19, 2019

بنگلادیش میں جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانا 19 سالہ لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا۔

بنگلا دیش میں 19 برس کی لڑکی نصرت جہاں کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی۔

نصرت جہاں نے 27 مارچ کو پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

شکایات میں کہا گیا تھا کہ مدرسے کے پرنسپل نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے پرنسپل کو گرفتار کیا تو نصرت جہاں کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں،6 اپریل کو اسے مدرسے میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی گئی۔

نصرت جہاں کو اسپتال پہنچایا گیا،لیکن اس سے پہلے ہی وہ جاں بحق ہوگئی۔

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ذمہ داری کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔