آرمی چیف کا این ایل انفنٹری سینٹر بونجی کا دورہ

April 19, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی کا دورہ کیا، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو کرنل کمانڈنٹ این ایل آئی رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این ایل انفنٹری سینٹر بونجی میں شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے، آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع میں این ایل آئی کی خدمات کو سراہا۔

این ایل آئی پاک افواج کی ان رجمنٹس میں شامل ہے جو دیگر اعزازات کے علاوہ دو نشان حیدر بھی حاصل کرچکی ہے۔