طالبان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ کانفرنس ملتوی کردی گئی

April 20, 2019

کابل (ایجنسیاں)طالبان اور افغان سیاست دانوں کے درمیان دوحہ میں ہونے والی دو روزہ مشاورت فریقین کے اختلافات کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہفتے کو ہونا تھا اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس کے نتیجے میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے گی۔