میڈیکل ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جاری نہ کرنے پر پی ایم ڈی سی و دیگر کو نوٹس

April 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جنرل جامعات سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنیوالے میڈیکل ڈاکٹرز کو رجسٹریشن جاری نہ کرنے پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سمیت وفاقی سیکرٹری صحت اور رجسٹرار جامعہ کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مئی تک جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار متاثرہ میڈیکل ڈاکٹرز نے اپنےوکیل غلام شبیر ایڈووکیٹ کے توسط سے موقف اختیارکیاہےکہ مختلف درخواست گزاروں نے اخبارات میں اشتہارات کے بعد میڈیکل کے شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے امتحانات دئیے جس میں کامیاب بھی ہوئے۔