وزیر اعظم کی سری لنکا میں دھماکوں کی مذمت

April 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا میں ایسٹر تہوار پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہے۔


عمران خان نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااورسیکڑوں زخمی ہوئے ،سانحے پر سری لنکا کے عوام سے دلی تعزیت کرتاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکاسے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔