سری لنکا: دھماکوں کے زخمیوں میں 4 پاکستانی بھی شامل

April 21, 2019

ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ہونیوالے دھماکوں میں 4 پاکستانیوں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ زخمی پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں،دفتر خارجہ مسلسل سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔