بچی کو غلط انجکشن لگانے پر دو مزید ملزم گرفتار

April 21, 2019

کراچی کے نجی اسپتال میں نو ماہ کی بچی نشوا کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے میں پولیس نے گرفتارملزم آغامعیز سے تفتیش کی روشنی میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نجی اسپتال کا ایڈمن انچارج شہبازاور نرسنگ انچارج عارف جاوید شامل ہیں جبکہ دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے گئے ،گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کےلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اسپتال مالک عامر چشتی کو تفتیشی افسران کی جانب سے ایک اور نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔