ضیاء الدین تعلیمی بورڈ سندھ بھر کے لئے قائم ہوا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

April 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ضیاء الدین تعلیمی بورڈ سندھ بھر کے لئے قائم ہوا ہے جسے سندھ اسمبلی نے ایکٹ کے ذریعہ منظور کیا۔ وہ ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ سے الحاق حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا کہ مختلف تعلیمی ادارے اسکول اور کالجز نئے تعلیمی بورڈ سے الحاق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے تحت پہلا امتحان گیارہ جون سے شروع ہوگا۔