آئی بی اے میں ڈاکٹر عشرت حسین کا لیکچر

April 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے تحت سٹی کیمپس میں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نےحال ہی میں اپنی شائع کردہ کتاب جدید سندھ کی معیشت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اس لیکچر کا اہتمام آئی بی اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال کی جانب سے کیا گیا تھا لیکچر میں آئی بی اے کے اساتذہ، علماء، طلباء، نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے اپنے شریک مصنفین، ندیم حسین حسین اور پروفیسر اعجاز اے قریشی کا بھی ذکر کیا اور سندھ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ مختلف پالیسیوں کا جائزہ پیش کیا۔