دیواریں بنانے والا روبوٹ

April 22, 2019

سائنس دان ہر کام کو آسان بنانے کے لیے اور فوری طور پر انجام دینے کے لیے طر ح طرح کےروبوٹس تیار کررہے ہیں۔حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع وائس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ایک ایسا معمار روبوٹ بنایا ہے جو ازخود دھاتی چادروں سے کسی بھی نرم جگہ یعنی ساحلی ریت پر بھی دھاتی بلاک سے دیواریں بناسکتا ہے ،جس کے ٹکڑے ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں اور ایک مضبوط دیوار قائم ہو جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس طر ح یہ روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر سیلابی پشتے ،حفاظتی دیواریں اور زمین کو کٹائو سے بچانے والی رکاوٹیں بناسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ پانی کے ذخائر کی تعمیر میں بھی مددگار ہوسکتے ہیں ۔تعمیر میں دھاتی پلیٹیں غیر ہموار اور ڈھلوانی سطح پر بھی لگائی جاسکتی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ دیگر کاموں میں بھی مٹی کے پھسلائوکو روکنے میں یہ روبوٹ اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق اس قسم کے تمام واقعات سے سالانہ 10 ٹر یلین ڈالر کا نقصان ہورہا ہے ،اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے یہ روبوٹ کافی کار آمد ثابت ہوں گے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی ہی وزن کی بنیاد پر بھاری دھاتی شیٹوں کو مٹی میں دھنساتا جاتا ہے ،جس میں اس کے چار پہیے ایکچو ایٹر کاکام کرتے ہیں ۔ سا تھ ہی ارتعاشات سے دھاتی پلیٹیں اندر دھنستی جاتی ہیں چاہیے ان کی لمبائی روبوٹ سےا ونچی ہی کیوں نہ ہو ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ مستقبل میں یہ روبوٹ بہت کار آمد ثابت ہو گا ۔