چین :میراتھن کا انعقاد،2ہزارسے زائد افراد کی شرکت

April 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میںانٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چین کے صوبے Hebeiمیں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی ریس میں چین سمیت پینتالیس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے2 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔

اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔