ہالی ووڈ ڈرامہ فلم "دی پروفیسر"کا نیا ٹریلر جاری

April 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈڈرامہ فلم دی پروفیسر(The Professor)کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

وین رابرٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کالج پروفیسر کے گرد گھوم رہی ہے جوایک خطرناک مرض کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار جوہنی ڈیپ کے علاوہ زوئے ڈچ،رون لیونگسٹن،جسٹن ویرنگسٹن،ڈینی ہسٹن،روز میری ڈیوٹ اور اوڈیسا ینگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بریڈن آفٹر گڈ اور ریان سیہل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 17مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔