غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر3فوڈ پوائنٹس سیل

April 23, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اجزاء کے استعمال،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر3فوڈ پوائنٹس کوسیل جب کہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو 133,000کے جرمانے عائد کئے ،رحیم یارخان میں بائیٹ بریڈنامی فیکٹری کے بسکٹ سیکشن،سکندرآئسکریم یونٹ اور خان کنفیکشنری یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔