ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ

April 24, 2019

نئی دہلی (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ایشٹن ٹرنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ وہ آئی پی ایل میں 3بارجبکہ فروری میں بھارت اور بگ بیش ٹی ٹوئنٹی میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف صفر کی خفت کا شکار ہوئے۔