Advertisement

جنوبی ایشیا کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کا 85 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

April 24, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی فلمی موسیقی پر 32 سال تک راج کرنے والے معروف گلوکار احمد رشدی کا 85 واں یوم پیدائش 24 اپریل کو منایا جائے گا۔ جنوبی ایشیا کے نامور گلوکار احمد رشدی کے فنی سفر کا آغاز1951میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار گیت گائے، اور انہیں جنوبی ایشیا کے پہلے باقاعدہ پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

احمد رشدی کی گائیکی کے انداز کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی نقل کیا جاتا رہا۔ احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔کئی دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کرنیوالے احمد رشدی تو 1983 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔


مکمل خبر پڑھیں