’’کارکنوں کو یوم تاسیس مبارک ہو‘‘

April 25, 2019

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پی پی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دی ہے۔


اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام ساتھیوں کو سلام جن کی انتھک محنت سے پارٹی اس مقام پر پہنچی ہے تاکہ پاکستان کو ایک فلاحی مملکت بنانےکا خواب پورا کرنے کی کوشش کر سکے۔