ہالی ووڈ فلم"مرڈر مسٹری"کا ٹریلر جاری کردیا گیا

April 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مرڈر مسٹری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم مرڈر مسٹری کی کہانی نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کو چھٹیوں پر گْھمانے یورپ لے جاتا ہے تاہم یہ جوڑا وہاں ہونے والے ایک قتل کا عینی شاہد بن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایڈم سینڈلر،جنیفر اینسٹن،ڈیوڈ ولیمز،ایرک گرفن،ڈینی بون،لیوک ایونس،جوہن کینی اور نیکول اینڈل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بیو فلینن اور جیمز وینڈربلٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 14جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔