فریال تالپور کی کال اپ نوٹس معطلی کی درخواست، فیصلہ محفوظ

April 30, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی نیب کا کال آپ نوٹس کالعدم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ کال اپ نوٹس کو معطل نہیں کر سکتے، شاید کل معاملہ منی لانڈرنگ کی طرف چلا جائے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ لاہورمیں آ صف زرداری کے گھر کے لیے رقم 2 نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے ادا ہوئی، اس سے سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ نائن اے کے زمرے میں نہیں آتا، نیب کو نوٹس کر کے جواب مانگا جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ یہی جواب نیب کو دے دیں، پہلے فیصلہ تو ہو کہ یہ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا بھی ہے یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ کال اپ نوٹس کو معطل نہیں کر سکتے، شاید کل معاملہ منی لانڈرنگ کی طرف چلا جائے۔