پنجاب کے کئی شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

May 02, 2019

میڈیکل انسٹیٹیوشن ریفارمز ایکٹ کے خلاف پنجاب کے کئی شہروں میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی۔

لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز، چلڈرن اور شیخ زید سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کر دیا۔

راولپنڈی میں بھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی جانب سےاوپی ڈیزمیں کام بند ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال کے آؤٹ ڈور وارڈز میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کر دیا ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ بل کو واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی ہیلتھ بل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی اپیل پر جزوی ہڑتال کی گئی ہے۔