‏آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان کا چھٹا نمبر

May 02, 2019

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی سالانہ درجہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔ بھارت کا نمبر دوسرا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے تیسرے پوزیشن پر اپنی دھاک جمائی ہوئی ہے۔

آئی سی سی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستانی ٹیم کلین سویپ شکست کے باوجود چھٹی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہی ہے۔

آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے۔

ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔