چھتوں کی تعمیر کیلئے نئی ٹیکنالوجی

May 05, 2019

ساحلِ سمندر کے قریب بنےگھروں میں نمی اور سخت موسم کے باعثہر چند سال بعدمختلف اپلائنسز سے لے کر فرنیچر تک سبھی کچھ بوسیدہ ہوجاتا ہے۔ صرف یہی نہیں، پلمبنگ کا سارا سسٹم بھی چوک ہوجاتا ہے، یہاںتک کہ اس کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں بھی ٹپکنے لگتی ہیں اور پھر ان کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

روفنگ ٹیکنالوجی

چھت بنانے میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اس عمل کو نہ صرف سہل بلکہ پائیدار بھی بنادیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اب آپ اپنے گھر کی چھتوں کو نمی اور موسم کی سختی سے زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

چھت کی پائیداری اور حفاظت کا خیال

چھتیں تعمیر کرنے کی بھی ایک صنعت ہے، جس میں حالیہ برسوں کے دوران ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی جہتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ’بِٹومین ایسفالٹ‘ ایک ایسا ہی تعمیراتی مٹیریل ہے۔ یہ پاکستان میں عموماً سڑکوں اور موٹر ویز کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں بھی یہ تعمیراتی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچنے دیتا۔ آجکل دنیا بھر میں گھروں کی چھتوں کی تعمیر میں بھی یہ مٹیریل استعمال ہورہا ہے، جو آگ لگنے کی صورت میں چھتوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی ایسے مٹیریل متعارف کروائے گئے ہیں، جو ماضی میں چھتوںکی تعمیر میں استعمال نہیں ہوتے تھے۔ چھتوں کی تعمیر میںاستعمال ہونے والے نئے مٹیریل کی ابتدائی لاگت کچھ زیادہ ضرور ہے، تاہم یہ محض ایک بار کی سرمایہ کاری ہے کیونکہ ایسا مٹیریل استعمال کرنے کے بعد مرمت کی نوبت بہت ہی کم آتی ہے۔

گرین روفنگ ٹیکنالوجی

چھتوں کی تعمیر میں جو ایک اور ٹیکنالوجیکل جدت متعارف کرائی گئی ہے، وہ ماحولیاتی بہتری سے تعلق رکھتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران، مغرب میں ایسی چھتیں متعارف کروائی گئی ہیں، جن پر باغ بنایا جاسکتا ہے اور پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ گرین روف سے گھر میںہوا کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بارش کے پانی کا رساؤ نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ آجکل چھتوں کے لیے سولر پینلز بھی بہت شہرت حاصل کررہے ہیں۔ پاکستان میںبھی کئی لوگ اپنی چھتوں پر سولر ٹیکنالوجی نصب کروارہے ہیں۔

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور کاربن کے زائد اخراج کے باعث عالمی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اگر آپ بھی کاربن کے زائد اخراج کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپنے گھر کی چھت پر ان ٹیکنالوجیز کے استعمال پر غور کریں۔ سولر ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ اپنے گھر میں توانائی کے استعمال پر قابو پاتے ہوئے بجلی کے بل کو کم کرسکتے ہیں۔

گرین روفنگ کی اقسام

مغرب میں کئی لوگ اپنی پُرانی چھتوں میں گرین مٹیریل کا اس طرح استعمال کررہے ہیں کہ ان کی اصل حالت اور شکل بھی برقرار رہے اور ماحول بھی اچھا رہے۔ اس حوالے سے گرین روفنگ کے آپشنز موجود ہیں، جو ماحول دوست بھی ہیں اور چھت کی اصل حالت بھی برقرار رہتی ہے۔

ٹائل روفنگ مٹیریل

اگر آپ چاہتے ہیںکہ آپ کے گھر کی چھت آئندہ سو سال تک صحیح حالت میں رہے تو پھر آپ کو ٹائل روفنگ مٹیریل کے استعمال پر غور کرنا چاہیے۔ یہ آپشن خصوصاً اس وقت زیادہ اہمیت کا حامل بن جاتا ہے، جب آپ کسی گرم خطے میںرہائش پذیر ہوں۔ ٹائل روفنگ مٹیریل کو اس کی بناوٹ اور دوبارہ استعمال کرنے کی خصوصیت کے باعث گرین کہا جاتا ہے۔اس کے ٹائلز کئی رنگوں میں دستیاب ہیں اور ان کی بناوٹکافی بھاری ہوتی ہے، اس کا مطلب ہوا کہ یہ باہر کے گرم موسم کو باہر ہی رکھتے ہیں، جس سے اندر کا ماحول ٹھنڈا رہتا ہے۔

روف پیورز

پیونگ (Paving) ٹائلز کو خصوصی طور پر چھتوںکے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ عمومی طور پر دو انچ گہرے ہوتے ہیں اور 78فیصد الٹرا وائلٹ (UV)لائٹ کو منعکس کرکے واپس بھیج دیتے ہیں۔ پیونگ ٹائلز اچھے خاصے بھاری ہوتے ہیں اور اس سے تعمیرشدہ چھت ایسے معلوم ہوتی ہے جیسے پتھر سے تیار کی گئی ہو۔ اس کا وزن 23پاؤنڈفی مربع فٹ تک ہوسکتا ہے۔ اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوا کہ ایسی چھتیں بہترین انسولیشن فراہم کرتی ہیں۔ اگر آپ کا گھر اتنی بھاری چھت کو برداشت نہیں کرسکتا تو پھر چھت کے مخصوص حصوں میں یہ مٹیریل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لِونگ روف

لِونگ روف کا تصور سستا نہیںہے اور اس کی بہت دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی ہے۔ لِونگ روف کا انتخاب کرنے سے قبل آپ کو گھر کا ڈھانچہ جاتی جائزہ کروانا پڑے گا۔ لِونگ روف نہ صرف بہترین انسولیشن فراہم کرتی ہےبلکہ حرارت کے خلاف بھی بہترین مزاحمت کرتی ہے۔ آپ کو اس چھت کی حفاظت اس طرح کرنا ہوگی، جیسے کسی گارڈن کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ایسی چھت پر پودے لگانے کے لیے آپ کو مخصوص پودوں کا انتخاب کرنا پڑے گا، جس کے بارے میں مہارت رکھنے والے ماہرین آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔

ہائبرڈ روفنگ سسٹمز

ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنے گھر کی چھت کے لیے ایک ہی مٹیریل کا انتخاب کریں۔ آجکل، چھتوں کی تعمیر میں ہائبرڈ روفنگ سسٹم کو بھی اپنایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے عام ’ہائبرڈ ایسفالٹک سسٹم‘ ہے۔ اس میں بٹومین شیٹ اور دھات سے بنی BURپلائی شیٹ استعمال کی جاتی ہے۔

ہرچندکہ، جدید مٹیریل کی حامل چھتوں کی تعمیر مہنگی اور زیادہ وقت طلب ہوتی ہے، تاہم اس کے اپنے فائدے ہیں، جو کہ روایتی چھت سے حاصل نہیں کیے جاسکتے۔