حکومت نے نصابِ زکوٰۃ کیا مقرر کر دیا؟

May 03, 2019

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کیے جانے کے بعد یکم رمضان کو بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹس میں 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہونے پر ازخود ڈھائی فیصد زکوٰۃ منہا کر لی جائے گی۔

گزشتہ برس حکومت کی جانب سے 38 ہزار روپے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس پر زکوٰۃ نہیں کٹے گی۔