انٹر بینک میں ڈالر11 پیسے بڑھ گیا،اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کی کمی

May 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 11پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن کرنسی میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں11پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 141.27روپے سے بڑھ کر 141.38روپے اور قیمت فروخت 141.37روپے سے بڑھ کر 141.48روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 141.70روپے سے گھٹ کر 141.50روپے اورقیمت فروخت 142.20روپے سے گھٹ کر 142روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں ایک روپے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید 158.50روپے سے گھٹ کر 157.50روپے اورقیمت فروخت 160.30روپے سے گھٹ کر 159.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 184.50روپے سے گھٹ کر 184.00روپے اورقیمت فروخت 186.30روپے سے گھٹ کر 185.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں بھی 15پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 37.75روپے سے گھٹ کر 37.60روپے اورقیمت فروخت 38.00روپے سے گھٹ کر 37.85روپے ہوگئی اور یواے ای درہم کی قیمت خرید 38.65روپے سے گھٹ کر 38.60روپے اورقیمت فروخت 38.90روپے سے گھٹ کر 38.85روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید 21.50روپے اور قیمت فروخت 22.80روپے پرمستحکم رہی۔